30 جولائی 2014 - 14:09
فلسطین میں اسکول پر گولہ باری، بیس افراد شہید+ تصاویر

صیہونی حکومت نے اقوام متحدہ کے زیر انتظام ایک اسکول پر گولہ باری کی ہے جس میں کم از کم بیس فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق صیہونی جارحین نے شمالی غزہ میں جبالیا مہاجر کیمپ کے قریب اقوام متحدہ کی امدادی تنظیم انروا کے ایک اسکول پر گولہ باری کی جس میں کم از کم بیس افراد شہید اور دسیوں زخمی ہوگئے۔ ادھر بیت حانون میں بھی صیہونی درندوں نے ایک اسکول پرحملہ کیا جس میں پندرہ افراد شہید اور دسیوں زخمی ہوگئے۔ اطلاعات ہیں کہ مصری فوج نے مصر کوغزہ سے ملانے والی پندرہ سرنگیں تباہ کردی ہیں۔ مصر کی وزارت داخلہ کے مطابق مصری فوج نے اب تک ایک ہزار چھے سو اکتالیس سرنگیں تباہ کی ہیں جنہيں غزہ کے عوام مصر سے ضروری اشیاء لےجانے کے لئے استعمال کیا کرتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲